محمد سلیم خان ایڈووکیٹ کا ڈی سی صوابی سے زرعی اراضیات کی کمپیوٹرائزیشن میں سنگین غلطیاں درست کرنے کا مطالبہ

بدھ 23 اپریل 2025 23:28

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)ایکشن کمیٹی ضلع صوابی کے ترجمان اور اے این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق اہم پی اے محمد سلیم خان ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے کھلے خط کے ذریعے ڈی سی نصراللہ خان اور اصلاح الدین خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی سے زرعی اراضیات کی کمپیوٹرائزیشن میں سنگین غلطیوں کا نوٹس لے لیا اور اس کے فوری ازالے اور درستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرضلع صوابی کی زرعی اراضیات Agricultural Land کے کمپیوٹرائزیشن کرر رہے ہیں تو سرکار نے ایک خطیر رقم خرچ کرکے ضلع صوابی کے مالکان اراضی کیلیے آسانی پیدا کر رہے ہیں اس مقصد کے لیے تو سب سے پہلے محکمہ مال کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کا ٹھیکہ ایک کمپیوٹر کمپنی کو دیا گیا تھا جس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے زیر نگرانی نہایت عجلت میں جلدی جلدی ریکارڈ کمپیوٹرائز کر دیا ہے جس میں سنگین اور بنیادی نوعیت کی غلطیاں سرزرد ہو گء ہیں کسی کا رقبہ کم ہے تو کسی کی ولدیت غلط درج کی گئی ہے تو کسی کا نام فرد جمعبندی میں درج نہیں ہے اور ہزاروں کے تعداد میں جو انتقالات بیع تصدیق ہو کر مالک نے خرید کنندہ سے رقم وصول کر لی ہے اور انہی ہزاروں انتقالات کاجمعبندی میں عمل نہ ہونے کے باوجود ریکارڈ کمپیوٹرائز ہوا ہے جس کی وجہ سے وہی فروخت شدہ زمین کمپیوٹرائزڈ ریکارذ میں پھر بھی فروخت کنندہ کے حق میں درج ہے جس کی وجہ سے فروخت کنندہ اسی فروخت شدہ اراضی کا کمپیوٹرائز فرد جمعبندی لے کر وہی اراضی کسی اور کے نام رجسٹری کے زریعے دوبارہ فروخت کر سکتا ہے کیونکہ انتقال کا عمل نہیں ہوا ہے اور کمپیوٹرائز ریکارڈ میں وہی مالک بدستور مالک ہے اور میرے معلومات کے مطابق ہزاروں انتقالات کا متعلقہ جمعبندی میں عمل نہ ہونے کے باوجود مواضعات کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہو چکا ہے جس کی وجہ سے صوابی کے ہزاروں بے گناہ عوام کے درمیان مقدمہ بازی اور دشمنی اور قتل و غارت کا امکان ہے لہذالوگوں کے شکایات پر درد مندانہ درخواست ہے کہ کمپیوٹرائز یشن کے عمل میں کی گئی مندرجہ بالہ سنگین بنیادی غلطیاں درست کی جاہیں ورنہ صوابی میں عام لوگوں کے درمیان مقدمہ بازی ، دشمنی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے صوابی ضلع کی زمین نہایت قلیل اور قیمتی ہے جس پر پہلے سے صوابی میں قتل مقاتلے زوروں پر ہیں اورکمپیوٹرائز یشن کے ان سنگین غلطیوں کی وجہ لوگوں کے مابین دشمنیاں اور قتل و غارت مزید بڑھ جائیگی جس کی زمہ داری سے مجاز حکام پر ہوگیلہزا جتنا جلدی ہو سکے صوابی کے لاچار اور بے بس عوام پر رحم کرکے ان سنگین غلطیوں کو درست کرنے کیلیے ہنگامی اقدامات اٹھائیں ۔