پ*صومالیہ کے سرکاری افسران پر مشتمل وفد کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ٓوفد کو پاکستان میں جاری مختلف فلاحی منصوبوں میں نادرا کے کردار اور خدمات پر بریفنگ دی گئی

بدھ 23 اپریل 2025 19:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)صومالیہ کے سرکاری افسران پر مشتمل وفد نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔وفد کو پاکستان میں جاری مختلف فلاحی منصوبوں میں نادرا کے کردار اور خدمات پر بریفنگ دی گئی۔وفد قومی سماجی و فلاحی پروگراموں سے متعلق مطالعاتی دورے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔وفد کو پاکستان میں جاری مختلف فلاحی منصوبوں میں نادرا کے کردار اور خدمات پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

نادرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور کووڈ -19 ویکسین سرٹیفکیٹ سمیت متعدد منصوبوں میں مدد دے چکا ہے۔نادرا حکومت پاکستان کی ہدایت پر صومالیہ کے قومی شناختی نظام کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وفد کی قائد نے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی طرف سے حکومتِ پاکستان کے تعاون کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔محترمہ فردوسہ احمد عبدالاہی کی زیرقیادت وفد کے ہمراہ ورلڈ بینک کے نمائندہ بھی موجود تھے۔