ڑ* مسلم لیگ ق کا پہلگام میں سیاحوں کے قتل کی مذمت ، واقعہ پر اظہار افسوس

بدھ 23 اپریل 2025 20:20

] اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) مسلم لیگ ق کا پہلگام میں سیاحوں کے قتل کی مذمت ، واقعہ پر اظہار افسوس کیا ۔ترجمان مسلم لیگ (ق) کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، سیکرٹری جنرل طارق حسن نے واقعہ کی مذمت کر دی ہے بے گناہ افراد کی ہلاکت پر دلی افسوس ہو آس سے زیادہ افسوس بھارتی حکام اور بھارتی میڈیا کے رویہ پر ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر من گھڑت الزام تراشی بھارت کی پرانی روایت ہے ،وہ اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے ،بھارتی الزامت اس ہائبرڈ وار سکرپٹ کا حصہ ہیں جو اس نے پاکستان کے خلاف شروع کررکھے ہیں پہلگام کی طرح بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی شرمناک طویل داستان طویل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں 68 افراد کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر عائد کیا گیا 2008 میں ممبئی حملیپاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے استعمال کیے گئے 31پریل 2018 کو کیرالہ میں سیاحوں پر حملہ کرایا گیا 2019 میں پلوامہ کے حملے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 2023 میں راجوڑی میں 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈالا گیا ان تمام حملوں کے الزامات پاکستان پر لگائے گئے، وقت اور حالات نے ثابت کیا کہ بھارت ان خود ملوث ہے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والا حملہ بھی فالس فلیگ ا?پریشن کا تسلسل ہے یہ حملہ عین اس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر دورہ بھارت پر تھیتر اس حملے کا بھی مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگردی سے جوڑ کر بدنام کرنا ہے یہ حملے بھارت کے خود ساختہ ہیں تاکہ پاکستان مخالف بیانیہ تشکیل دیا جاسکے۔ بھارت کے ایک ہی طرز پر فالس فلیگ ا?پریشنز مکمل طور پر بے نقاب ہوچکے ہیں، عالمی برادری کے سامنے بھارتی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔