م*پاکستان میں شپ بریکنگ انڈسٹری کی ماڈرنائزیشن کی جانب اہم پیشرفت کا آغازہوگیا
بدھ 23 اپریل 2025
20:40
ٴْ&حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) پاکستان میں شپ بریکنگ انڈسٹری کی ماڈرنائزیشن کی جانب اہم پیشرفت کا آغازہوگیا ہانگ کانگ کنونشن کے تحت پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن گڈانی اور کنٹری میرین اینڈ آف شور سی ای او بیورو ویریٹاس پاکستان کے مابین ایم او یو دستخط کی شاندار تقریب کراچی میں منعقد کی گء تقریب کے مہمان خاص سینئیر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات بلوچستان ظہوربلیدی تھے تقریب میں چیئرمین پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن رفیق سلام اورسی ای اوبیورو ویریٹاس پاکستان کیپٹن (ر) سرفراز عنایت اللہ نے کنٹریکٹ پر دستخط کئے تقریب میں شپ بریکنگ انڈسٹری کیاسٹیک ہولڈر بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی افسران ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ اتھارٹی اوربزنس کمیونٹی سے وابستہ صنعتکارشریک ہوئے تقریب سے سنئیر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ بلوچستان ظہور بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاگڈانی پاکستان کا صنعتی اثاثہ ہے۔
(جاری ہے)
یہاں دہائیوں سے شپ ری سائیکلنگ کا عمل جاری ہے جو ملکی اسٹیل انڈسٹری کو فیڈ کرتا ہے اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ دنیا بدل رہی ہے آج کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی صنعت کو پائیدار، محفوظ اور بین الاقوامی سطح پر قابلِ قبول بنائیں ظہوربلیدی نے کہا حکومت ہاکستان کے معاہدہ جون 2025تک شپ ری سائیکلنگ کے حوالے سے ہانگ کانگ کنونشن روڈ میپ پر مکمل عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں گرین یارڈ کی جانب بڑھ رہے ہیں پاکستان کی گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری ماڈل یارڈ بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے شپ بریکرزایسوسی ایشن کا انڈسٹری کی ترقی کیلئے اسٹیک ہولڈرکی مشاورت سے کنٹریکٹ حاصل کرنا پاکستان کی اہم کامیابی ہے ملکی معیشت کو ترقی کی نء سمت دیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ کنونشن کے تحت شپ بریکنگ ری سائیکلنگ کے مروجہ عالمی ماحولیاتی اورمالیاتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے کوشاں ہے مالیاتی آڈٹ کنٹریکٹ کیلئے معیاری آڈیٹرفرم کی خدمات حاصل کرناشپ بریکنگ انڈسٹری کی ترقی کی جانب اہم قدم یے انہوں کہا کہ بیورو ویریٹاس کا گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کی آپریشنل مالیاتی وماحولیاتی سرگرمیوں کے معائنے اور سرٹیفیکیشن اجرا سے انڈسٹری کو نمایاں مقام حاصل ہوگا اس ضمن میں مالیاتی کارکردگی اور قانونی معیارات کے تناظر میں جہاز کی ری سائیکلنگ سے متعلق بین الاقوامی ضابطوں اور کنونشنوں کی تعمیل میں معاونت حاصل ہوگی میر ظہوربلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت گڈانی شپ بریکرزایسوسی ایشن اورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرکی معاونت سے انڈسٹری کے استحکام اورترقی کی کوششوں کو تقویت دلانے میں کلیدی کرداراداکریگی تقریب سے پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلام اور سنئیرعہدیدارآصف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری میں ناکارہ بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ مقامی معیشت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے جکومت پاکستان نے ہانگ کنونش کے تحت میرین لائف کے تحفظ اورفنانشل آڈٹنگ کے جن قوانین پر دستخط کیا ہیحکومت پاکستان کے عزم پائیدارقدرتی ماحولیاتی سسٹم کو برقرار رکھنے میں پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن متحرکانہ کرداراداکررہی ہے گڈانی کیتمام یارڈزایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن اورپاکستان بیوروویریٹاس کے مابین کنٹریکٹ پر دستخط کرنا شپ بریکنگ انڈسٹری کو عالمی سطح پر نء شناخت دیگااس سلسلے میں سات شپ بریکنگ فرمز نے بیوروویریٹاس کی خدمات حاصل کی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب ہمارے لیے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ ہے پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن اور بیورو ویریٹاس کے درمیان مفاہمتی یادداشتِ (MoU) پر دستخط، اور ساتھ ہی گڈانی کے سات نمایاں شپ ری سائیکلرز کی جانب سے HKC کمپلائنس سرٹیفیکیشن کے لیے انفرادی معاہدوں کا اجرا، ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے انیوں نے کہا کہ یہ صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک عزم ہیایک ایسا عزم جو محفوظ، ماحول دوست، اور بین الاقوامی معیار کی شپ ری سائیکلنگ کے راستے کی طرف پہلا قدم ہے یہی وژن ہے جس کے تحت PSBA اور Bureau Veritas نے ہاتھ ملایا ہے، تاکہ ہم Hong Kong International Convention for the Safe and Environmentally Sound Recycling of Ships کے اصولوں کے مطابق اپنی شپ یارڈز کو سرٹیفائی کرا سکیں چیئرمین پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن نے کہا کہ جن یارڈز نے BV کے ساتھ انفرادی معاہدے کیے ہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں۔
یہ وہ صنعتکار ہیں جنہوں نے پہل کی ہے، اور ماڈرنائزیشن تبدیلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ میں ان کے جذبے اور فیصلے کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کے تحت:ہر یارڈ کے لیے Ship Recycling Facility Plans (SRFPs) تیار ہوں گے،Hazardous Materials Inventory (IHM) کی جانچ اور مینجمنٹ ہوگی،مزدوروں کو حفاظتی تربیت دی جائے گی،اور آخر کار، بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفیکیشن حاصل کی جائے گی رفیق سلام نے کہا کہ یہ سب کچھ صرف اس لیے نہیں کیا جا رہا کہ ہم کاغذی کمپلائنس حاصل کریں، بلکہ اس لیے کہ ہم ایک حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں ایسی تبدیلی جو مزدوروں کے تحفظ، سمندری ماحول کی حفاظت، اور پاکستان کے صنعتی تشخص کو عالمی سطح پر بہتر بنائے کیلئے بیوروویریٹاس کیساتھ ہمارا اشتراک، تکنیکی صلاحیت اور پائیداری کے لیے حکومتی عزم اور ہمارے لیے ایک مثالی اشتراک کا سبب ہے۔
آج کا دن اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستان کی شپ ری سائیکلنگ انڈسٹری نہ صرف بیدار ہوچکی ہے،بلکہ تیار ہیبین الاقوامی معیار اپنانے، اپنی ساکھ بہتر بنانے، اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کے چیئرمین نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ میری ٹائم افیئرز، اور تمام ریگولیٹری اداروں حکومت بلوچستان وزارت منصوبہ بندی وترقیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ہمیشہ PSBA کے وژن کو سپورٹ کیا انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ:ہم نہ صرف شپ ری سائیکلنگ کریں گے بلکہ ذمہ داری سے کریں گے، محفوظ انداز میں کریں گے، اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔