سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز کی روضہ رسول ؐپر حاضری

نوافل ادا کئے، امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت، پاکستان کی ترقی، خوشحالی و استحکام کیلئے خصوصی دعا ء کی

بدھ 23 اپریل 2025 21:15

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سرکاری دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔ جاری بیان کے مطابق سپیکر نے مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کئے، امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا مانگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارلیمانی وفد کے دیگر اراکین بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد کا حالیہ دورہ سعودی عرب دونوں برادر ممالک کے مابین مضبوط پارلیمانی روابط اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا حالیہ دورہ ناصرف مذہبی عقیدت کا اظہار تھا بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔