
عالمی سطح پر ویکسین سے رکنے والے امراض میں اضافہ جاری
خسرہ، گردن توڑ بخار اور زرد بخار کے پھیلا میں عالمی سطح پر اضافہ ہو رہا ہے،اقوام متحدہ
جمعرات 24 اپریل 2025 13:10
(جاری ہے)
"مثلا خسرہ "خاص طور پر خطرناک حد تک دوبارہ" آ رہا ہے جس کے کیسز 2021 سے ہر سال بڑھ رہے ہیں اور 2023 میں ایک اندازے کے مطابق 10.3 ملین تک پہنچ گئے ہیں جو 2022 کی نسبت 20 فیصد کا اضافہ ہے۔
تنظیموں کا خیال ہے کہ یہ رجحان 2024 اور 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔بیان کے مطابق گذشتہ 12 مہینوں میں 138 ممالک میں خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 61 کو بڑے یا شدید اثرات کے حامل وبائی امراض کا سامنا ہے۔ یہ 2019 کے بعد سے 12 ماہ کے کسی بھی عرصے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔مشترکہ بیان پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، اقوام متحدہ فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) اور گاوی نے دستخط کیے ،اس میں کہا گیا کہ 2024 میں افریقہ میں گردن توڑ بخار اور زرد بخار کے کیسز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔یہ اضافہ بڑھتی ہوئی غلط معلومات، آبادی میں اضافے اور انسانی بحرانوں کے باعث ہو رہا ہے۔دریں اثنا فنڈز میں کمی سے پیش رفت رک گئی ہے اور لاکھوں بچوں اور بالغوں کو خطرہ لاحق ہے، یہ بات گروپوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکی انسانی امداد میں زبردست کمی کا واضح طور پر ذکر کیے بغیر کہا۔یونیسیف کی سربراہ کیتھرین رسل نے مزید کہا، "نازک اور تنازعات سے متثرہ ممالک میں 15 ملین سے زیادہ کمزور بچوں کو خسرہ کے حفاظتی قطرے پلانے کی ہماری صلاحیت عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے سختی سے محدود ہو گئی ہے۔"حالانکہ ممالک کووڈ-19 وبائی امراض کے بعد اپنے حفاظتی ٹیکوں کا باقی ماندہ کام پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پھر بھی ایسے بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو معمول کی ویکسینیشن سے محروم ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 2023 میں 14.5 ملین بچے اپنی ویکسین کی معمول کی تمام خوراکوں سے محروم رہے۔ یہ تعداد 2022 میں 13.9 ملین تھی۔اس تناظر میں 25 جون کے عہد ساز اجلاس سے پہلے گاوی کم از کم نو بلین ڈالر کی فنڈنگ کا مطالبہ کر رہا ہے جس کا مقصد "500 ملین بچوں کی حفاظت کرنا اور 2026-2030 تک کم از کم 80 لاکھ جانیں بچانا" ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.