Live Updates

سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری خطے کے امن کے ساتھ کھلی دشمنی ہے،عمر احمد قاسمی

جمعرات 24 اپریل 2025 14:00

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)تحریک لبیک پاکستان آزاد کشمیر تحصیل کھوئی رٹہ کے سابق ناظم نشر واشاعت عمر احمد قاسمی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے سرحدی نقل و حرکت اور سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری خطے کے امن کے ساتھ کھلی دشمنی ہے براہموس میزائل ہو یا ٹینکوں کی قطاریں ہمیں نہ ان سے خوف ہے اور نہ ہی کوئی مغالطہ پاکستانی اور کشمیری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر سطح پر دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیانھوں نے مزید کہا کہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آگ صرف اس کے دروازے تک محدود نہیں رہے گی پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھنے کی بھول نہ کرنا ہم امن چاہتے ہیں مگر عزت کے ساتھ اگر بات وقار اور دفاع کی آئے تو پاکستانی و کشمیری عوام فوج سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں وقت آ گیا ہے اگر بھارت کسی بھی خوش فہمی میں ہے تو شوق پورا کر لے پاکستان پر میلی آنکھ ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی ہم پر امن ضرور ہیں مگر باخبر یا کمزور ہرگز نہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات