Live Updates

نیلم،بھارت کے جنگی جنون کیخلاف ضلع بھر میں احتجاجی جلسے،جلسوس، ریلیوں کاانعقاد

جمعرات 24 اپریل 2025 16:00

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) بھارت کے جنگی جنون کیخلاف ضلع بھر میں احتجاجی جلسے،جلسوس، ریلیوں کاانعقاد کیاگیا۔لائن آف کنٹرول، بھارت مردہ باد اور افواج پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا۔مرکزی احتجاجی ریلی آٹھ مقام جبکہ شاردہ، کیل، کنڈلشاہی میں بھی شدید احتجاج ریکارڈ کیے گئے۔ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھ مقام میں لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف سول سوسائٹی کی طرف سے پاک فوج زندہ باد ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہوکر شہدائے بن تل چوک سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ آٹھ مقام پہنچ کرجلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔

ریلی کے شرکا کی بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ریلی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ہارو ن الرشیداعوان کی قیادت میں نکالی گئی جس میں طلباء، تاجران، سول سوسائٹی اورملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء ریلی نے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر بھارت کیخلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی جلسہ سے اسسٹنٹ کمشنرہارون الرشید اعوان، ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر چوہدری بشارت،پرنسپل ڈگری کالج انورخورشید،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سید تجمل حسین شا ہ،مسلم لیگ ن کے رکن وسیکرٹری جنرل انجمن تاجران آٹھ مقام وچیئرمین یونین کونسل نگدر / نیلم خواجہ محمدانیس علی،سیاسی وسماجی شخصیت عبدالشکور بانڈے،ڈسٹرکٹ کونسلر نمبر دار لیاقت علی خان،ٹیچر آرگنائزیشن کے سابق صدر عبدالعزیز آزاد،ذکاؤالرحمن ایپکا کے ضلعی سیکرٹری جنرل،سماجی شخصیت مدثر خان، تاجرراہنما صفت شاہ،معلم اشفاق شاہ بخاری سمیت دیگر مقررین نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملا دیں گی۔

پہلگام میں نہتے سیاحوں کیساتھ خون کی ہولی کھیل کر بھارت نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی جوقابل مذمت ہے۔لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں۔\378
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات