ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی ،جوڈیشل انکوائری نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم

جمعرات 24 اپریل 2025 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22مئی تک ملتوی کر دی۔سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع کر رکھی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ ساہیوال واقعے پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، واقعے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے اقدامات غیر قانونی قرار دئیے جائیں۔

اس کے ساتھ درخواست کے حتمی فیصلے تک پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو ختم کرنے کا حکم معطل کیا جائے، ڈاکٹرز کی ایڈہاک شپ ختم کرنے کا اقدام بھی کالعدم قرار دیا جائے۔