Live Updates

پی ٹی اے کی گلگت شہر میں آئی ایم ای آئی کلوننگ اور ٹیمپرنگ کے حوالے سے کارروائی

جمعرات 24 اپریل 2025 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور مقامی پولیس کے اشتراک سے گلگت شہر کے این ایل آئی مارکیٹ میں واقع چار موبائل مرمت کی دکانوں پر چھاپہ مارا جو مبینہ طور پر موبائل ڈیوائسز کی آئی ایم ای آئی کلوننگ اور ٹیمپرنگ میں ملوث تھیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جاری کردہ بیان کے مطابق چھاپےکے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دکانوں سے دو لیپ ٹاپس اور دو سی پی یو قبضے میں لے لیے جبکہ ایف آئی اے نے باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے اور قبضے میں لی گئی ڈیوائس کو فارنزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جس کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔یہ اقدامات پی ٹی اے کے ان مسلسل کاوشوں کا تسلسل ہیں جن کا مقصد موبائل نیٹ ورکس کے نظام کو متاثر کرنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ آئی ایم ای آئی نمبر کی غیر قانونی تبدیلی کی روک تھام اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات