Live Updates

وزیر خزانہ کی چینی اور سعودی وزیر خزانہ سے ملاقاتیں ،دونوں دوست ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ اہم معاشی اور تجارتی امور پر گفتگو

جمعرات 24 اپریل 2025 17:15

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں چینی وزیر خزانہ لان فوان اور سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں وزیر خزانہ نے ملاقاتوں میں دونوں دوست ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ اہم معاشی اور تجارتی امور پر بات چیت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطاب قملاقاتیں واشنگٹن میں جاری آئی ایم ایف-ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئیں۔

وزیر خزانہ نے چین کے وزیر خزانہ لان فوان کو پانڈا بانڈ پر تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیاوزیر خزانہ نے پانڈا بانڈ کے اجراء کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے پیپلز بنک آف چائنا سے تعاون کی درخواست کی۔وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران چینی ہم منصب کے ساتھ جولائی 2024 میں بیجنگ میں ہونے والی گزشتہ ملاقات کا تذکرہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے چین کی مستقل حمایت کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کی بھرپور حمایت پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب کو پاکستان میں ٹیکس، توانائی، نجکاری، سرکاری مالیات اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی کلیدی اصلاحات سے آگاہ کیاسینیٹر محمد اورنگزیب نے چینی وزیر خزانہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ عزت مآب محمد الجدعان سے بھی اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے سفر میں سعودی عرب کی طویل مدتی اور بھرپور حمایت کو سراہاوزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام میں معاونت پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے سعودی وزیر خزانہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات