ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کابس اڈہ میں پولیو ٹیموں کی حاضری اور ویکسینیشن کوریج کا معائنہ

جمعرات 24 اپریل 2025 17:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی طارق خان نے بائی پاس بس اڈہ میں پولیو ٹیموں کی حاضری اور ویکسینیشن کوریج کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے اور ٹیموں کو پولیو کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے پولیو ٹیموں کو مائیکرو پلان کے مطابق گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلانے کی ہدایت کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہدف کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ پاکستان کو پولیو سے مکمل طور پر آزاد کیا جا سکے۔