جیکب آباد میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کا حملہ، 3 اہلکار زخمی

جمعرات 24 اپریل 2025 18:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) جیکب آباد میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کا حملہ، 3 اہلکار زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گڑہی حسن تھانہ کی پولیس موبائل گاڑی گشت کرتے ہوئے گاؤں غلام رسول کھوسو پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شیر علی لاشاری، خیر بخش اور ڈرائیور حسیب زخمی ہوگئے حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو نازک حالت میں سول اسپتال جیکب آباد لایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے پر سکھر منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایچ او گڑہی حسن بشیر نصیرانی کے مطابق تھانے کی موبائل گاڑی گشت کررہی تھی کہ مسلح افراد نے حملہ کرکے 3 اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں آپریشن جاری ہے جلد حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔