Live Updates

یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ تعلیم اور گرین یوتھ موومنٹ کلب ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کےزیراہتمام یوم ارض مشترکہ طورپرمنایاگیا

جمعرات 24 اپریل 2025 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ تعلیم اور گرین یوتھ موومنٹ کلب ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کےزیراہتمام یوم ارض مشترکہ طورپرمنایاگیا۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم کی جانب سے ماڈل نمائش جبکہ گرین یوتھ موومنٹ کلب کی جانب سے شارٹ ویڈیو مقابلے کا انعقاد کیاگیا جن کا مقصد طلبہ کو ماحولیات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے تخلیقی انداز میں اظہار خیال کا موقع فراہم کرناتھا۔

یونیورسٹی آف تربت کےفیکلٹی آف سوشل سائنسزکے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم نے یوم ارض نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر رجسٹرار گنگزار بلوچ اور شعبہ تعلیم کی چیئرپرسن ڈاکٹر مہناز اسلم بھی موجود تھیں۔ماڈل نمائش کی نگرانی شعبہ تعلیم کی ٹیچنگ فیلو ہانی بدل نے کی جبکہ شعبہ نیچرل ایند بیسک سائنسز کے فیکلٹی ممبرجیئند بلوچ نےمختصر ویڈیو مقابلے کی نگرانی کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

نمائش میں شعبہ ایجوکیشن کے طلبہ نے تخلیقی اور تعلیمی پروجیکٹس پیش کیے، جن میں پائیدار ماحولیاتی نظام کے ماڈلز، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پوسٹرز، پانی کے تحفظ کے ماڈلز، ری سائیکل شدہ آرٹ ڈسپلےاور ماحول دوست طرززندگی کو اجاگر کرنے والی عملی سرگرمیوں سمیت کئی تخلیقی و تعلیمی پروجیکٹس شامل تھے۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر حکیم نے کہا کہ اس نوعیت کی تخلیقی سرگرمیاں یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی قومی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف تربت طلبہ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے۔مختصر ویڈیو مقابلے میں شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کی طالبہ ایمان لیاقت نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی شعبے کی عائشہ عبد الرحیم اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کی زوہیب الٰہی نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے جمیل نذیر اور محمد حارث کی ٹیم نے حاصل کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات