sاوستہ محمد پولیس کی کامیاب کارروائیاں اقدام ملزمان گرفتار

جمعرات 24 اپریل 2025 18:25

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء) اوستہ محمد پولیس کی کامیاب کارروائیاں اقدام اغوا اور تیس لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس پی اوستہ محمد کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد گل حسن بہرانی کی نگرانی میںانسپکٹر عبدالرف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد و اے ایس آئی دانش علی رند نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی اوستہ محمد کی ٹیم نے اقدام اغوا کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان جانب ولد شکر اور محمد حسین عرف ساگر ولد خمیسہ قوم گوپانگ ساکنان حق باہو کالونی اوستہ محمد کو گرفتار کرلیا۔ دوسری کارروائی میں، پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیس لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں روپوش ملزم راشد علی ولد محمد پٹھان قوم جونیجو ساکن سکھر سندھ کو بھی گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی جانب سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :