Live Updates

ژ*بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم ارادے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے‘ اجمل بلوچ

۔عوام ملکی دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ خالد چوہدری‘قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت فیصلوں کی تائید کرتے‘ اسد عزیز

جمعرات 24 اپریل 2025 18:25

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ۔ سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری۔پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست۔بھارہ کہو کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال۔ جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی۔ جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز - جی ٹین فور آئی اینڈ ٹی سینئر کے صدر چوہدری ظفر گجر۔

ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان - جی نائن مرکز کے صدر ذوالفقار راجہ، ستادہ مارکیٹ کے صدر الطاف حسین شاہ۔ سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی۔ بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر۔ آئی ایٹ مرکز کے صدر وحید چیمہ۔ ایف الیون کے صدر مہر اللہ داد - جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان ۔

(جاری ہے)

غوری ٹاون کے صدر شہباز کھوکھر - جی ایٹ مرکز کے صدر راجہ خرم نیاز۔ میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال - جی ایٹ ون کے جنرل سیکرٹری چوہدری غفار اور آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ اسی برس گزرنے کے باوجود ہندوستان نے پاکستان کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

بھارتی کشمیر میں ہونے والے قتل وغارت کے واقع کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف پابندیاں عائد کیں ہیں۔ بھارت کبھی بھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہ ہوگا۔ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے کسی بھی صورت میں پانی نہ روکنے دیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے بر وقت رد عمل ظاہر کر قوم کی ترجمانی کی ہے۔ پاکستان میں تعینات اتاشیوں کو ملک بدر کر دیا ہے اور ہندوستانیوں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔

ویزے منسوخ کر کے واہگہ بارڈر بند کر دیا ہے۔ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ پوری قوم ہندوستان کے مسئلہ پر حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہیں۔اجمل بلوچ نے آخر میں کہا کہ مودی اس غلط فہمی میں نہ رہے اگر کسی نے ہمارا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو اس کا سانس بند کر دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات