Live Updates

تاریخ کے مضمون کی مغربی ممالک میں بہت اہمیت ہے‘ ڈاکٹر محمد علی

جمعرات 24 اپریل 2025 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ تاریخ کے مضمون کی مغربی ممالک میں بہت اہمیت ہے مگر ہمارے یہاں یہ ترجیحات میں شامل نہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام ’کام کی جگہ پر صحت: اندورنی و بیرونی نقطہ نظر‘ پر انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا ۔

اس موقع پر سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، ڈین فکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزپروفیسرڈاکٹر محبوب حسین،فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ امریکہ میں تاریخ کا مضمون خاص طور پر پڑھاجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخ پڑھنے سے ماضی کو جان کر، حال کا معائنہ کرکے مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ سے کئی نامور سول سرونٹ اور بیورکریٹس پیدا ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کامیاب لوگوں سے ملیں اور ان کے تجربات سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ طلباء کواپنے اعلیٰ تعلیمی سال میں خوب محنت کرنی چاہیے تاکہ عملی زندگی میںفائدہ ہو۔ ڈاکٹر ظہوراحمد نے شرکاء کو کام کی جگہ پر صحت کا خیال رکھنے بارے پریزنٹیشن دی۔

انہوں نے کہاکہ ذہنی بیماری کی علامات جسمانی طور پر بھی ظاہر ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف جسمانی بیماریوں کے علاج کیلئے ڈاکٹر کو معائنہ کرایا جاتا ہے تو دوسری طرف ذہنی مسائل کے لئے ماہر نفسیات کے بجائے لوگ کسی ہمدردر یا دوست کے پاس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بہتری اور سکون کے لئے منفی سوچ اور رویوں کوبدلنے کے لئے ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کا طالبعلم وسیع ترویژن رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف نوکری کا حصول نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترقی کرنی ہے تو سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رکھنا چاہیے ۔پروفیسرڈاکٹر محبوب حسین نے کہا کہ ڈاکٹر ظہور تین دہائیوں سے پاکستان کی طرف سے سے سفارتی فرائض انجام دہی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظہور ایک کامیاب سفارت کار کے ساتھ انسانی نفسیات کے بہت سے پہلوئوں پر بات بہترین گفتگو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصدطلباء کو ذہنی صحت کے مسائل اور حل بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات