
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرعدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نےنوتعمیر شدہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کا افتتاح کیا
جمعرات 24 اپریل 2025 19:40
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں سابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس سید منظور الحسن گیلانی، سابق چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیائ، سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس غلام مصطفیٰ مغل، سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی، سابق ججز عدالت العالیہ جسٹس اظہر سلیم بابر، جسٹس محمد حبیب ضیاء، جسٹس میاں عارف حسین، سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد، وزراء حکومت میاں عبدالوحید، چوہدری محمد رشید، سید بازل علی نقوی، دیوان علی خان چغتائی، پروفیسر تقدیس گیلانی، چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان، انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان، سیکرٹریز حکومت، اکاؤنٹنٹ جنرل خالد رشید خان، چیئرمین صاحبان ٹربیونلز، جوڈیشل آفیسران قاضی صاحبان، ایڈیشنل واسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل، چیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو، ممبران بار کونسل، جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر و جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار، صدر و جنرل سیکرٹری سینٹرل بار ایسوسی ایشن، چیئرمین وممبران ضلع کونسل مظفرآباد، میئر بلدیہ و ممبران میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کی افتتاحی تقریب سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، سابق وائس چیئرمین بار کونسل سید اشفاق حسین کاظمی ایڈووکیٹ، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن انیس الحسن گیلانی اور سیکرٹری فزیکل پلاننگ وہاؤسنگ چوہدری عبدالمجید نے خطاب کیا۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ پر وقار تقریب جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی مظفرآباد کے افتتاح کے سلسلہ میں انعقاد پذیر ہے، بنیادی طور پر اللہ تعالیٰ کے کرم اور اُس کی نعمتوں کی شکر گزاری کی تقریب ہے کہ اس رب ذوالجلال نے ہمیں اپنی بہترین نعمتوں سے نوازا ہے۔ لہذا میں سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں کہ جس کے کرم کے صدقے ہمیں یہ سب میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد آج کی اس تقریب میں سابق چیف جسٹس صاحبان آزاد جموں و کشمیر، سابق جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر اور سابق چیف جسٹس صاحبان عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر، سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، وزرائے حکومت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، اکاؤنٹنٹ جنرل، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان، سیکرٹریز حکومت، نمائندگان ضلع کونسل مظفر آباد اور وکلاء صاحبان کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ میں جملہ شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کر کے شعبہ انصاف سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی کے منصوبہ کے حوالہ سے کارروائی کا آغاز جسٹس غلام مصطفی مغل کے بطور چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر تعیناتی کے عرصہ کے دوران ہوا۔سابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس محمد ابراہیم ضیاء نے منصوبہ ہذا کے لیے مختص کردہ اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے، جوڈیشل کمپلیکس کے لیے اپروچ روڈ کی تعمیر اور متذکرہ منصوبہ کی منظوری کے حوالہ سے موثر کردار ادا کیا۔ اسی طرح عدالت عالیہ کے سابق چیف جسٹس صاحبان ایم تبسم آفتاب علوی، جسٹس اظہر سلیم بابر بھی اس جوڈیشل کمپلیکس کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالہ سے اپنے اپنے ادوار میں کردار ادا کرتے رہے نیز محکمہ تعمیرات عامہ کے متعلقہ آفیسران نے بھی اس منصوبہ کی تکمیل کے حوالہ سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہیں اور سنٹرل ڈیزائن آفس کے متعلقہ آفیسران نے جوڈیشل کمپلیکس کے نقشہ کو انتہائی مہارت کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مطالبہ پر آزادکشمیر میں لائرز پروٹیکشن ایکٹ کا فوری طور پر نفاذ ناگزیر ہے باقی صوبوں میں یہ ایکٹ نافذالعمل ہے اسے آزادکشمیر میں نافذ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.