پی ٹی آئی رہنمائوں کی جلا ئوگھیرا ئوکے چار مختلف مقدمات میں سماعت29 اپریل تک ملتوی

جمعرات 24 اپریل 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے واقعات میں تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنے سمیت جلا ئوگھیرا ئوکے چار مختلف مقدمات کی سماعت29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن کے مجموعی طور پر 9 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے، جن پر ملزمان کے وکلاء نے مکمل جرح بھی کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد ٹرائل مکمل کیا جائے گا اور اب ان مقدمات کی ہفتہ میں تین روز سماعت ہو گی۔تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ایک گواہ نے عدالت میں شہادت قلمبند کرائی جبکہ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے سے متعلق مقدمے میں 3 گواہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔