Live Updates

لاہور قلندرز پشاور زلمی کو قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب

سکندر رضا کی نصف سینچری کی بدولت قلندرز 129 رنز بنانے میں کامیاب رہی

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 اپریل 2025 21:55

لاہور قلندرز پشاور زلمی کو قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اپریل 2025) لاہور قلندرز پشاور زلمی کو قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب، سکندر رضا کی نصف سینچری کی بدولت قلندرز 129 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں لاہور میں میچز کا آج سے آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں پی ایس ایل 10 کے سلسلے میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے آئے ہیں۔ پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی اب تک ٹورنامنٹ میں صرف ایک فتح حاصل کر سکی ہے، جبکہ لاہور قلندرز 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات