Live Updates

جموں و کشمیر، ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اورکشمیری نوجوان شہید

جمعہ 25 اپریل 2025 12:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کوضلع میں بازی پورہ کے علاقے کلنار میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک عسکریت پسند کو قتل کیاگیا جبکہ بھارتی فورسز کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ علاقے میں فوجی کارروائی مسلسل جاری ہے جبکہ مزید فوجیوں کو علاقے کی طرف روانہ کیاگیاہے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات