
ٹیکسٹائل سیکٹر کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ،ٹیکسٹائل سیکٹر روزگار کی فراہمی اور برآمدات کا بڑا ذریعہ ہے‘شافع حسین
حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنارہی ہے،اپٹما گارمنٹ سٹی میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع سے فائدہ اٹھائے‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت سے چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کامران ارشد کی قیادت میں وفدکی ملاقات ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل، گارمنٹ سٹی اور برآمدات میں اضافے سے متعلق امور پر بات چیت
جمعہ 25 اپریل 2025 12:10
(جاری ہے)
مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار ٹیکسٹائل انڈسٹری لگائیں گے۔
اپٹما گارمنٹ سٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے اور اپٹما ٹیکسٹائل سیکٹر میں چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر بھی کرسکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے خام مال کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے سیڈ ڈویلپمنٹ پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔اپٹما چین میں ہونے والے تجارتی میلوں میں اپنی مصنوعات کی بھرپور نمائش کرے۔ایسی نمائشوں میں شرکت کیلئے ٹریڈنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹ میں ریلوے اسٹیشن کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے بات کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں ایکسپو سینٹر بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ صنعتی ترقی کے بغیر معیشت کی مضبوطی ممکن نہیں۔حکومت نے صوبے میں صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کامران ارشدنے کہاکہ پنجاب حکومت نے انڈسٹریلائزیشن اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر میں جوائنٹ وینچر کیلئے بھی تیار ہیں۔چیئرمین اپٹما نے کہاکہ ٹی ڈیپ کے تعاون سے چین میں ہونے والے تجارتی میلوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال،ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سہیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد میں سیکرٹری جنرل اپٹما نارتھ زون محمد رضا باقر،اسد،فیصل،ایس ایم نوید اور دیگر شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.