Live Updates

پاکستان اور عوام کو اسوقت عمران خان کی ضرورت ہے‘رانا جاوید عمر

انکا خیال تھا تصویر سکرین سے ہٹائیں گے تو لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے مگر ایسا نہیں ہو سکا

جمعہ 25 اپریل 2025 12:30

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ ہم جس راستے پر جا رہے ہیں یہ تباہی کا راستہ ہے یہ ایک گڑھا ہے جس میں ہم گر چکے ہیں انکا خیال تھا کہ عمران خان کی تصویر سکرین سے ہٹائیں گے تو لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ نظام مکمل طور پر لاقانونیت پر مبنی ہے ،پاکستان اور پاکستانی عوام کو اس وقت عمران خان کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم پر تحریک انصاف کے جو تحفظات تھے وہ درست ثابت ہو رہے ہیں، آج انصاف کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے،یہ اس بڑھتی لاقانونیت ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک میں سرمایہ کاری صفر ہے۔ رانا جاوید عمر نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو کرش کرنے کے لئے ملک میں تمام اداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات، سیاسی مقدمات ہیں اور تحریِک انصاف سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنانے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کر دی گئی ہیں۔ ہمارا پہلے دن سے مطالبہ ہے کہ نو مئی سے متعلق فوٹیجز سامنے لائی جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات