سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی حمایت کر دی

جمعہ 25 اپریل 2025 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ روز کے اجلاس کے فیصلوں کی مکمل حمایت کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان فیصلوں کو ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی کے جواب میں مناسب اقدام سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلے قومی وقار کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، وفاقی حکومت فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرے، اجلاس کا مقصد قومی اور سیاسی یکجہتی کا ایک اور مضبوط پیغام دنیا کو دینا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اور قبل از وقت بیانات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کیا، قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانا اور لیے گئے فیصلوں کا ہونا بروقت اقدام تھا۔