Live Updates

بابر اعظم ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی ففٹیز بنانیوالے پاکستانی بیٹر بن گئے

پشاور زلمی کے کپتان نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 42 گیندوں پر 56 رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 اپریل 2025 17:31

بابر اعظم ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی ففٹیز بنانیوالے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اپریل 2025ء ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔
بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 42 گیندوں پر 56 رنز سکور کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

 
بابر اعظم اب ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں ۔
بابر اعظم اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں 18 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں، شعیب ملک 17 نصف سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے، محمد رضوان 13 ففٹیز بنا کر تیسرے جبکہ محمد حفیظ اور احمد شہزاد 8،8 نصف سنچریاں سکور کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

 
بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں بھی ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ 
پشاور زلمی کے کپتان نے اب تک پی ایس ایل میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے زیادہ 7 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ رائلی روسوو اور محمد رضوان 6،6 نصف سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے، کولن منرو 5 ففٹیز بنا کر تیسرے جبکہ سرفراز احمد 4 نصف سنچریاں سکور کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔

 
بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اب تک ہدف کے تعاقب میں 69 کی اوسط سے رنز سکور کیے ہیں جو لیگ میں کسی بھی بیٹر کی بہترین اوسط ہے۔ 
جیسن روئے 63.66 کی اوسط سے رنز بنا کر دوسرے، محمد رضوان 55.90 کی اوسط سے رنز بنا کر تیسرے، رائلی روسوو 53.78 کی اوسط سے رنز بناکر چوتھے جب کہ سرفراز احمد 51.16 کی اوسط سے رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر ہے۔ 
بابر اعظم پی ایس ایل میں ہدف کے تعاقب میں 69 کی اوسط اور 128 کے سٹرائیک ریٹ سے 755 رنز بنا کر ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔

 
رائلی روسوو 54 کی اوسط اور 141 کے سٹرائیک ریٹ سے 753 رنز بنا کر دوسرے، کولن منرو 44 کی اوسط اور 168 کے سٹرائیک ریٹ سے 745 رنز بنا کر تیسرے، شین واٹسن 45 کی اوسط اور 169 کے سٹرائیک ریٹ سے 722 رنز سکور کرکے چوتھے جب کہ فخر زمان 36 کی اوسط اور 142 کے سٹرائیک ریٹ سے 620 رنز بناکر پانچویں نمبر پر ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات