وزیراعلیٰ پنجاب کے گاڑی پر مختلف شہروں کے دورے، صفائی ستھرائی کا مشاہدہ کیا

جمعہ 25 اپریل 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاپنی گاڑی پر جی ٹی روڈ پر واقع مختلف شہروں کے اچانک دورے کئے۔ وزیراعلیٰ نے سمبڑیال،وزیرآباد،سیالکوٹ،گھکڑ منڈی اور دیگر شہروں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ''ستھرا پنجاب '' کے تحت شہروں میں صفائی کا جائزہ اور روڈز کی عمومی صورت حال کا معائنہ بھی کیا ۔

انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا اور''ستھرا پنجاب '' کے تحت صفائی ستھرائی کی بہتر صورتحال کو سراہا ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کی اور کہاکہ شہروں ودیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے، گلی محلوں اور بازاروں کو صاف رکھنے میں شہری حکومت کی معاونت کریں۔