Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی جلسے کو(جشن سندھو)کا نام دے دیا

جمعہ 25 اپریل 2025 17:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی جلسے کو(جشن سندھو)کا نام دے دیا، سندھ کے صوبائی وزیر برائے توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے کینال منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب ہم اس جلسے کو "جشن سندھ و" کے نام سے منا رہے ہیں کینال منصوبہ بند ہونے کے اعلان پر سندھ کے باشعور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلسے میں شریک ہوں گے اور لاکھوں جیالے ان کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سی سی آئی میں کینال منصوبے کی منسوخی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات