دریائے سندھ سے متنازعہ کینال نکالنے کے خلاف پی پی شہید بھٹو کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

جمعہ 25 اپریل 2025 18:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) دریائے سندھ سے متنازعہ کینال نکالنے کے خلاف پی پی شہید بھٹو کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے دریائے سندھ سے متنازعہ کینال نکالنے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نور محمد منجھو، ریاض لاشاری، نگار بروہی کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور کینالوں کے خلاف نعریبازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے ہماری زندگیاں وابستہ ہیں جس پر کینال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ کینال نکالنے کی بات کرکے سندھ کے عوام کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے، سندھ کی زمینیں پہلے ہی بنجر بن چکی ہیں مزید کینال نکال کر پوری سندھ کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور کینالوں کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر سندھی عوام کے احتجاج حکمرانوں کا اقتدار بہہ جائے گا۔