وزیر علیٰ مریم نواز نے ملک محمد وحید کو پارلیمانی سیکرٹری برائے اوقاف بنا دیا

جمعہ 25 اپریل 2025 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) وزیر علیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد وحید کو نئی ذمہ داری سونپ دی ۔

(جاری ہے)

ملک محمد وحید کو پارلیمانی سیکرٹری برائے اوقاف بنا دیا گیا ہے ، ملک محمد وحید محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے معاملات دیکھیں گے۔ اس ضمن میں محکمہ قانون پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔