ًگورنر پنجاب سے پیاف رہنما میاں سہیل نثار ،سید محمود غزنوی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ٴمعاشی خصوصاً کاروباری صورتحال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے مسائل سے بھی آگاہ کیا

جمعہ 25 اپریل 2025 18:45

a لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیاف کے پیٹرن انچیف پیاف میاں سہیل نثار اورچیئرمین پیاف سید محمود غزنوی کی قیادت میں وفد نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پرملک کی معاشی خصوصاً کاروباری صورتحال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں بانی پیاف میاں شفقت علی، سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چوہدری، وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن، سابقہ صدور لاہور چیمبر انجینئر سہیل لاشاری، میاں نعمان کبیر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران مسعود نظامی، چوہدری واجد، فرخ احسان خان، شاہ ویز طاہر ملک، عمر فاروق، ناصرہ تسکین، انعم قاضی، نعمان الحق، راجہ راحیل اشفاق، معین اظہر، راجہ توصیف الرحمان، شاہد لطیف سندھو، محمد عمران شہزاد اور دیگر اہم کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

تاجر برادری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو اپنے دیرینہ مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیاف کی تاجر برادری کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ا نہوں نے کہا کہ تاجروں کا ملکی معیشت میں کلیدی کردار ہے، تاجر برادری لاکھوں افراد کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ٹیکسز کی ادائیگی کے ذریعے بھی ملک کے نظام کو چلانے میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔