
سعودیہ گروپ کا ایئربس معاہدہ پاکستان کے ساتھ فضائی رابطے مضبوط کرنے میں مددگارنثابتنہوگا
جمعہ 25 اپریل 2025 19:25
(جاری ہے)
اس معاہدے کے نتیجے میںپاکستان، علاقائی تجارت، سیاحت اور سفر میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر، فلائٹ کنیکٹیویٹی میں اضافہ اور ہوا بازی اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون سے مستفید ہو گا۔
سعودیہ گروپ کی توسیع سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ہے، جس کا مقصد 250 مقامات کو جوڑنا اور لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے ،اس وژن کے تحت ممکنہ طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمدورفت بھی شامل ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب فرانس کے شہر ٹولوس میں واقع ایئربس فیکٹری میںسعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل عزت مآب انجینئر ابراہیم العمر اور کمرشل ایئر کرافٹ بزنس کے سی ای او کرسچن شیررکی موجودگی میںمنعقد ہوئی۔ معاہدے پر سعودیہ گروپ میں فلیٹ مینجمنٹ کے نائب صدر صالح عید اور ایئربس میں کمرشل ہوائی جہاز کی فروخت کے ایگزیکٹو نائب صدر بینوئٹ ڈی سینٹ-ایکسپری نے دستخط کئے۔سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل عزت مآب انجینئر ابراہیم العمرنے کہا کہ ’’یہ معاہدہ ہمارے فضائی بیڑے کو جدید اور وسعت دینے کی ہماری حکمت عملی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتاہے۔یہ تعلق 105 طیاروں کے لیے ایئربس کے ساتھ گزشتہ سال کے تاریخی معاہدے پر استوار ہے۔ یہ قدم سعودی وژن 2030 کے تحت ہماری قومی حکمت عملیوں سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد 250 مقامات کو جوڑنا اور 2030 تک 330 ملین سے زیادہ مسافروں اور 150 ملین سیاحوں کے سفر کو آسان بنانا ہے۔‘‘سعودیہ گروپ میں اس وقت 194طیارے تجارتی، کارگو اور لاجسٹکس مقاصد کیلئے استعمال ہورہے ہیں، جبکہ 191 نئے طیاروں کی فراہمی کے ساتھ ان خدمات میں مزید توسیع ہوگی۔یہ ترقی سعودی عرب کے معاشی وژن کی حمایت کرتی ہے اور پاکستان کے ساتھ فضائی رابطے بڑھانے کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.