Live Updates

ژ*پیپلز پارٹی کے نو منتخب سیکرٹری جنرل کی پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ آمد

جمعہ 25 اپریل 2025 20:00

%اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء)پیپلز پارٹی کے نو منتخب سیکرٹری جنرل کی پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ آمدہوئی،محمد ہمایون خان نے پارٹی ورکرز اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔پارٹی ٹکٹ ہولڈر سویرا پرکاش کی بھی ہمایوں خان کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا و اسلام آباد بھر سے کارکنان ہمایون خان کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے پہنچنا شروع ہوگئے۔

پیپلز پارٹی اسلام آباد ضلعی و سٹی خواتین ونگ شہزادہ کوثر گیلانی کی قیادت میں محمد ہمایون خان سے ملاقات کی، اسلام آباد ضلعی صدر شہزادہ کوثرگیلانی اور سٹی خواتین ونگ عہدیداران اور کارکنوں کا نومنتخب سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان کو مبارکباددی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے کارکنوں اور عہدیداروں سے اظہار تشکرکیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات