
موٹروے پر اوور سپیڈنگ اور ایکسل لوڈ پر زیرو ٹالرنس یقینی بنائی جائے، عبدالعلیم خان
کمرشل گاڑیوں کیلئے 3ماہ میں فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیورز کی تربیت کا بندوبست کیا جائے، وفاقی وزیر کی آئی جی کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو پالیسی بنانے کی ہدایت
جمعہ 25 اپریل 2025 20:35
(جاری ہے)
انہوں نے آئی جی موٹرویز پولیس کو اس ضمن میں مربوط پالیسی تشکیل دینے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موٹروے پر ایک ہی جگہ پر حادثات قابل تشویش ہیں، اوور سپیڈنگ پر ایف آئی آر کے اندراج کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، انسانی جانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور موٹروے پولیس کو اپنے پہلے سے موجود معیار میں مزید بہتری لانا ہوگی۔اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی موٹرویز نے بتایا کہ حفاظتی باڑ چوری ہونے کی اب تک 53 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں جبکہ 36ملازمین کو گرفتار کر کے ان سے دو ہزار میٹر باڑ برآمد کر لی گئی ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کو آرٹر پہنچے تو انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات، آئی جی موٹر ویز اور سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا جبکہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کے شہدا کے لئے قائم یادگار پر پھول چڑھائے اور اپنے فرائض کی بجا آوری میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے موٹر وے پولیس کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور ہیلپ لائن پر شکایات کے اندراج اور کم سے کم وقت میں اس کے ازالے کے طریقہ کار پر بریفنگ لی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ موٹر وے پولیس کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی اپنی خدمات کو اجاگر کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے موٹر وے پر چند روز قبل شہید ہونے والے انسپکٹر منصور اصغر اور دیگر شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور موٹر وے حکام سے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنی جانوں کے تحفظ کو مقدم رکھیں اور موٹر ویز پر مختلف مقامات پر ایسے شولڈرزبنائے جائیں جہاں ہنگامی صورتحال میں گاڑیوں کو روکا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.