ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، پستول برآمد

جمعہ 25 اپریل 2025 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) کراچی پولیس نے دو روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے شہری کے قاتل کو گرفتارکرلیاہے۔کورنگی زمان ٹائون پولیس نے قاتل کے قبضے سے چھینا ہوا موبائل فون اور پستول بھی برآمد کرلیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ایس پی لانڈھی ماجدہ ہالیپوٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم فیصل عرف شہزاد بوتل نے دو روز قبل61سالہ عرفان کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پرگولیاں مار کر زخمی کردیا تھا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے دو ساتھی حمیداللہ عرف صدام اور نعمان بنگالی مفرور ہیں جن کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقتول عرفان پیشہ سے مستری اور چار بچوں کا باپ تھا۔ایس پی لانڈھی نے کہا کہ گرفتار ملزم کا تعلق بنگالی گینگ سے ہے۔