کراچی پورٹ قاسم کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

جاں بحق شخص کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی، ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا

جمعہ 25 اپریل 2025 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خونی وار جاری ہیں، پورٹ قاسم کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت جان محمد کے نام سے کرلی گئی ہی. حادثہ پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیورموقع سیفرارہوگیا ، پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔