Live Updates

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو

جمعہ 25 اپریل 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں حالیہ صورتحال سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیز اقدام سے خبردار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایرانی کوششوں کو سراہا۔نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں کل منعقد ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات