Live Updates

وفاقی وزیر خزانہ کی یو ایس ایگزِم بینک سے ملاقات، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

ہفتہ 26 اپریل 2025 10:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف۔ورلڈ بینک سپرنگ میٹنگز کے موقع پر واشنگٹن یو ایس ایکسپورٹ۔امپورٹ بینک (ایگزِم) کے سینئر نمائندگان سے ملاقات کی ہے۔ وفد کی قیادت قائم مقام فرسٹ وائس پریزیڈنٹ اور وائس چیئرمین جم بیروز نے کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مالیاتی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت نئے انتظام پر سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔وزیر خزانہ نے ریکوڈک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور اس منصوبے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے یو ایس ایگزِم بینک کی معاونت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔سینیٹرمحمد اورنگزیب نے امریکاکے ساتھ تعمیری انداز میں ٹیرف سے متعلق معاملات کو حل کرنے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات