اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا میزائل مار گرایا

ہفتہ 26 اپریل 2025 12:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)اسرائیلی فوج کے اعلان میں کہاگیاہے کہ یمن سے اسرائیل پر ایک میزائل داغا گیا جس پر فضائی دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے کے لیے متحرک ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا کہ میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کے متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ادھر امریکا کی یمن پر بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فضائی حملے میں شمالی مارب کے علاقے مجزر میں حوثی کمانڈر ابو محسن الرصاص ہلاک ہو گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی طیاروں نے مارب کے ضلع مدغل حوثیوں کی چھانیوں اور ٹھکانوں پر 7 فضائی حملے کیے۔اسی طرح جنوبی ضلع حریب میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔صنعا میں بھی حوثیوں کے تربیتی کیمپوں پر 5 فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں المحویت میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔الحدیدہ میں راس عیسی کی تیل بردار بندرگاہ پر 4 حملے کیے گئے، جب کہ صعدہ کے سحار ضلع میں حوثیوں کے اسلحہ گودام پر بھی ایک حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔