Live Updates

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری

30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان

ہفتہ 26 اپریل 2025 12:30

لاہورر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہو گا جو کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں کشمیر، اسلام آبا، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔یکم مئی کے بعد ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات