ساہیوال،گیارہ سالہ بچے سے جنسی زیادتی کیس، مجرم علی حسن کو28سال قید سخت ، 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ایڈیشنل سیشن جج ( جی بی وی )عدالت ساہیوال محمدمعین کھوکھرنے کمسن بچے سے جنسی زیادتی اور برہنہ ویڈیو فلم بنانے کے مقدمہ میں علی حسن ملزم کو 28سال قید سخت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

عدم ادائیگی جرمانہ مجرم سے بطوربقایاجات وصول کیے جائیں۔ استغاثہ کے مطابق عرصہ تین سال قبل محلہ نورپارک میں علی حسن نے 11سالہ بچے زین العابدین کو اغواکرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ فلم بنا کر بلیک میل کرتا رہا جس پر پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ 367، 376اور 292ت پ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا تھا ۔