Live Updates

قائد اعظم یونیورسٹی نے ایک بار پھر پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) قائداعظم یونیورسٹی (کیو اے یو)نے ایک بار پھر پاکستان کی اعلی یونیورسٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا،قائداعظم یونیورسٹی نے ملک بھر میں نمبر ون جبکہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں میں متاثر کن 137 ویں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی کے مطابق یہ تازہ ترین کامیابی قائد اعظم یونیورسٹی کی بہترین کارکردگی کی روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں یونیورسٹی کو تمام عالمی درجہ بندی ایجنسیوں کی طرف سے مسلسل پاکستان کی بہترین یونیورسٹی کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی کو کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں عالمی سطح پر 315 واں، QS ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں 86 واں اور فی فیکلٹی کے حوالہ جات کے لیے شاندار 58 واں نمبر دیا گیا جو اس کے سکالرز کی طرف سے تیار کی گئی مؤثر تحقیق کا ثبوت ہے ،یہ قائد اعظم یونیورسٹی کی کامیابی ایک اجتماعی فتح ہےجو اس کی شاندار فیکلٹی ،پرعزم عملے، باصلاحیت طلباء اور سابق طلباء کی انتھک لگن سے ممکن ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ ان دونوں نے مل کر کیو اے یوکو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہےجس سے علم، اختراعات اور علمی فضیلت کی روشنی کے طور پر یونیورسٹی کی ساکھ کو تقویت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہم مالیاتی رکاوٹوں اور بجٹ کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود قائد اعظم یونیورسٹی عالمی تعلیمی سطح پر اپنی چمک دمک جاری رکھے ہوئے ہے۔تاہم اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور پائیدار حکومتی مدد ضروری ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی جیسے اداروں میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے جو مسلسل جدت، دریافت اور عالمی شناخت کا وعدہ کرتی ہے۔انہوں نے اس شاندار سنگ میل پر پوری کیو اے یو فیملی کو بھی مبارکباد دی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات