وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس اور انجینئر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے ری ویمپنگ منصوبے کو اگلے 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کام میں سست روی پر سخت سرزنش کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کے دورے کرکے حالات کاجائزہ لیاجارہاہے اور ری ویمپنگ منصوبے میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ کنٹریکٹرز کو ری ویمپنگ منصوبے کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔