پولیس سے نہیں، شادی سے ڈر لگتا ہے، کومل عزیز

ایک عورت کو جذباتی آزادی تب ہی حاصل ہوتی ہے جب وہ مالی طور پر خودمختار ہو،اداکارہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہیکہ اگرچہ وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں اور کئی مشکل حالات کا سامنا کر چکی ہیں، مگر شادی اب بھی ان کے لیے خوف کی علامت ہے۔کومل عزیز نے کہا کہ میں دھرنوں میں جا سکتی ہوں، جاگیرداروں اور پولیس والوں سے الجھ سکتی ہوں، لیکن شادی ایک ایسا موضوع ہے جو آج بھی میرے لیے باعثِ تشویش ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مشاہدے میں جتنی بھی شادیاں آئی ہیں، وہ زیادہ تر سمجھوتے پر مبنی تھیں۔نہ وہ شادیاں بہت بری تھیں اور نہ ہی مثالی، لیکن جذباتی اور مالی آزادی کی کمی نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ شادی سے پہلے خود مختاری حاصل کرنا کیوں ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک عورت کو جذباتی آزادی تب ہی حاصل ہوتی ہے جب وہ مالی طور پر خودمختار ہو اور یہی وہ مقصد ہے جسے وہ شادی سے پہلے حاصل کرنا چاہتی ہیں۔