سردار اختر جان مینگل (آج )پنجگور میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، میرنذیراحمد بلوچ

ہفتہ 26 اپریل 2025 20:05

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ مرکزی رہنما حاجی زاہد بلوچ ضلعی صدر حاجی عبد الغفار شمبے زئی نے پارٹی کے دیگر سنئیر رہنماؤں کی موجود گی میں ایمان ہاؤس گرمکان میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کل بروز اتوار پنجگور میں تحفظ بلوچ ننگ وناموس کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے سیاسی جماعتوں وکلاء تنظیم عام عوام سماجی کارکنوں علمائے کرام طلباء اور خواتین سیاسی کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 27 اپریل کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے قوم دوستی کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بیبو بلوچ شاجی صبغت اللہ ، گل زادی بی بگر بلوچ اور دیگر خواتین ومرد سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ھے انہوں نے کہا کہ قائد بلوچستان سردار اختر مینگل قوم کے حقوق اور ننگ و ناموس ساحل اور وسائل کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں پنجگور کے غیور عوام بشمول سیاسی اور سماجی شخصیات طلباء خواتین اور عام عوام کل27 اپریل کے جلسہ عام میں چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مقتدرہ کو یہ باور کرایا جائے کہ بلوچ اپنے ننگ وناموس ساحل وسائل کے تحفظ کے لئے بیدار اور یکجا ہیں حاجی زاہد بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی کے دیگر رہنما اور کارکنوں کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا ہے وہ تمام انسان دوست جمہوریت پسند انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے جنگوں میں بھی خواتین کو استثنیٰ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ 27 اپریل کا جلسہ کسی سیاسی اسکورنگ کا ہر گز حصہ نہیں ہے بلکہ یہ جلسہ بلوچ عوام کی ننگ وناموس انسانی حقوق کی پامالی اور ساحل وسائل کے تحفظ کے لیے ہے بلوچ عوام سیاست سے بالاتر ہوکر اتحاد ویکجہتی کا پیغام دیں ۔