نظامانی اور عالمانی برادری میں زرعی زمین کے تنازعہ پر جھگڑا،نامور سماجی رہنما سمیت2افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی

ہفتہ 26 اپریل 2025 20:55

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل شیخ بھرکیو کے گاں نم لیار نظامانی کے قریب تیل موری دیہہ سنگ میں نظامانی اور عالمانی برادری میں زرعی زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے عالمانی برادری کے دو افراد ٹنڈو محمد خان کے نامور سماجی رہنما اور دارالعلوم ہائی اسکول ٹنڈو محمد خان کے بانی ڈاکٹر انور علی عالمانی اور احمد بارن قتل ہو گئے جبکہ عالمانی برادری کے دو افراد علی محمد اور نعمت اللہ شدید زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لینے ہوئے ایس ڈی پی او ٹنڈو محمد خان اور ایس ایچ او شیخ بھرکیو کو ضابطے کی کارروائی عمل میں لانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان اور ایس ایچ او شیخ بھرکیو نے اپنی دیگر پولیس فورس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں اور زخمیوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا اور صورتحال پر قابو پا کر جھگڑے میں ملوث ایک ملزم عبدالوہاب عرف شینھں نظامانی کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :