پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بینچ کے سالانہ انتخاب

خرم غیاث ایڈووکیٹ صدر ،چوہدری عبدالروف ایڈووکیٹ نائب صدر ،نصیر تنولی ایڈووکیٹ سیکرٹری ، سید زوالفقار شاہ ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری منتخب

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے سالانہ انتخاب، خرم غیاث ایڈووکیٹ صدر ،چوہدری عبدالروف ایڈووکیٹ نائب صدر ،نصیر تنولی ایڈووکیٹ سیکرٹری ، سید زوالفقار شاہ ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ امبر مقصود ایڈووکیٹ کو بلامقابلہ سیکرٹری مالیات منتخب کیا گیا۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے چیئرمین الیکشن بورڈ اخلاق خان ایڈووکیٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والے پولنگ میں کل 1359 رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔صدر کے لئے کامیاب ہونے والے خرم غیاث ایڈووکیٹ نے 614 ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مدمقابل جاوید تنولی نے 547 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے لئے تین امیدواروں میں کامیاب ہونے والے چوہدری عبد الرؤف نے 531 ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مدمقابل سعید الرحمن نے 337 اور رابعہ گل ایڈووکیٹ نے 264 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سیکرٹری کی نشست پر نصیر خان تنولی 623 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل خالد ربانی نے 510 ووٹ حاصل کئے۔لائبریری سیکرٹری کی نشست کے لئے دو امیدوار مدمقابل تھے جن میں سید ذوالفقار شاہ نے 603 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جب کہ ان کے مدمقابل نازش پرویز نے 548 ووٹ حاصل کئے۔جب سیکرٹری مالیات کے لئے امبر مقصود ایڈووکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔ الیکشن بورڈ کے ممبران میں ہیبت خان ایڈووکیٹ ،وقار خان ،امبر مقصود اور امتیاز خان شامل تھے۔