Live Updates

ْ لورالائی ،شادی بیا ہ کی تقریبات اور دیگر خوشی کے موقعو ں پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء) لورالائی میں شادی بیا ہ کی تقریبات اور دیگر خوشی کے موقعو ں پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے عوامی حلقوں نے کہا ہے ہوئی فائرنگ کی کئی مرتبہ لوگوں کو اندھی گولیا ں لگ جاتی ہیں جس سے وہ زخمی ہوجاتے ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ اگر ہم سب ملکر ہوئی فائرنگ جیسے فعل سے توبہ کرلیں اور اس غیر اخلاقی اور غیر انسانی نقصان دہ ناسور کو اپنی زند گی سے نکال کر پھینک دیں توایک ایسے عمل سے جس کا کوئی فائد ہ نہیں ہے صرف نقصان ہی نقصان ہے ہوائی فائرنگ کو عموماً ایک ایسا کھیل سمجھا جاتا ہے جس سے بظاہر کوئی نقصان نہیں ہوتا آسمان کی طر ف ہو تا ہے مگر کم فہم اورکم عقل لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کیونکہ گولی آسمان کی طرف گئی ہے اور ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی اور یہ بھی بھلا دیا جاتاہے کہ گولی نے نیچے زمین کی طر ف ہی واپس آنا ہے یہی وجہ ہے ہر سال ہوئی فائرنگ سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں نہ قتل ہونے والے کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیوں قتل ہوا اور نہ ہی قاتل کو معلوم ہوتا ہے کہ اس نے قتل کیوں کیا خوشی کے موقع پرجتنی زیادہ گولیا ں چلانے والاہوگا وہ بہت زیادہ خوش تصور کیا جاتا ہے ایسی خوشی کا کیا فائدہ جو پورے علاقہ میں خوف ہراس پھیلا کر دور دور تک گولیوں کی آواز سنی جائے ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ بغیر سوچے سمجھے چند منٹوں کی خوشی کیلئے کی جانے والی فائرنگ پیسوں کے ضیا ع کیساتھ ساتھ کسی معصوم کی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے جن کی خبروں سے ہر روز اخبارات بھر ئے ہوئے ہوتے ہیں یہ بہت ہی تلخ ہے کہ شادی ہوعید ہو یا کوئی خوشی کا موقع پاکستانی قوم بے ڈھنگ اور بے ہنگم طریقوں سے خوشی کا اظہار کرکے اس کو دوسروں کیلئے ماتم میں بدلنے کے ماہر ہوچکے ہیں اس وقت پاکستان اور خصوصا بلوچستان میں ہوئی فائرنگ کے رجحان ایک فیشن بن چکا ہے اور اس میں بے حد اضافہ ہوچکا ہے جو ایک انتہائی خطرناک اور تشویش ناک بات ہے اورا س خطرناک رجحان کو لوگوں نے ایک قابل فخر روایت اور فیشن بنا لیا ہے عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی لورلائی رینج محمد سلیم لہٹری، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اور ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان بزدار سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٴْٹھائے جائیں اور خطرنا ک عمل پر فوری طور پر پابند ی لگائی جائے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات