Live Updates

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صوبہ خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف تین مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش

اتوار 27 اپریل 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف تین مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور ان کارروائیوں میں 15 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات