امارات کے صدر اور نریندر مودی کا ٹیلی فونک رابطہ

اتوار 27 اپریل 2025 09:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شخ محمد بن زاید اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق اماراتی صدر کے ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے سٹریٹجک تعلقات اور انہیں دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کےلیے مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی صدر نے پہلگام واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امارات کی جانب سے ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور اسے معاشرے کی سلامتی، استحکام اور بین الااقوامی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کی سپورٹ کو سراہا اور امارات کی مسلسل ترقی و خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔