بلوچستان حکومت نے بھارت میں انتقال کرنیوالے کوئٹہ کے نوجوان کی میت واپس لانے کا بندوبست کردیا

اتوار 27 اپریل 2025 12:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) بلوچستان حکومت نے بھارتی شہر چنئی میں انتقال کرنے والے کوئٹہ کے نوجوان کی میت واپس لانے کا بندوبست کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان آریان شاہ بھارت کے نجی اسپتال میں علاج کے دوران وفات پاگیا تھا مگر اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر میت دینے سے انکار کردیا تھا۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوجوان کے والد اور والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے بقایا جات ادا کروا دیے ہیں۔آریان کی والدہ کے مطابق بیٹے کی میت پاکستان لائی جائے گی۔